ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جمعیت اہل حدیث ہوسکوٹہ،کولار کے زیر اہتمام ایک روزہ عظیم الشان اجتماع عام

جمعیت اہل حدیث ہوسکوٹہ،کولار کے زیر اہتمام ایک روزہ عظیم الشان اجتماع عام

Mon, 28 Nov 2016 19:06:46    S.O. News Service

ہوسکوٹہ،چکبالاپور(صلاح الدین /ایس او نیوز) جمعیت اہل حدیث ہوسکوٹہ،کولار کے زیر اہتمام بنگلور دیہی ضلع ہوسکوٹہ کے سید پیلیس کولار روڈ میں بتاریخ 27 نومبرصبح 9 تامغرب ایک روزہ عظیم الشان اجتماع عام  زیر صدارت شیخ عبدالعظیم عمر مدنی منعقد ہوا شیخ عبدالعظیم نے اللہ کی رحمت کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کہ رسول ﷺ کا فرمان ہے کہ اللہ نے رحمت کے سو حصے بنائے جس میں دنیا میں صرف ایک حصہ اُتارا انسان جو ایک دوسرے سے رحم کا معاملے کرتے ہیں مجبوری میں ساتھ،غربت میں مدد، یتیموں کے ساتھ نرمی اور انکی مدد جو کیا کرتے ہیں دراصل وہ اسی ایک حصہ کی رحمت کا کریشمہ ہے انہوں نے بتایا کہ انسان چاہے جتنے بڑے گناہ کئے ہوں خلوص نیت سے اگر وہ اللہ سے معافی مانگلے تو اللہ معاف کردیتا ہے اس سے ہم باخوبی اللہ کی رحمت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اللہ کی رحمت کا کریشما ہم اس سے لگاسکتے ہیں کہ اللہ گناہ گار،مشرک،و دیگر جو اللہ کو یاد تک نہیں کرتے تمام پر اللہ کی رحمت چھائی ہوئی ہے کاروباری برکت، صحت، کامیابی سب اللہ کی رحمت سے اور فضل سے مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ انسان کے گناہ اتنے ہیں کہ اگر اللہ کی رحمت کا قانون دنیا میں نہ ہوتا تو دنیا کب کی فنا ہوچکی ہوتی دراصل اللہ کی رحمت انسان کو زمین پر سہارا دی ہے ورنہ انسان کے گناہوں سے،کائنات کا نظام درہم برہم ہوکر رہجاتا۔انہوں نے کہا کہ روز قیامت وہ لوگ جنت میں خصوصیت کے داخل کئے جائنگے جو آپس میں نرم مزاج اختیار کرنے والے ہونگے۔انہوں نے مزید بتایا کہ روزقیامت اللہ اپنی رحمت سے بہت سے گناہگاروں کو معاف کرتے ہوئے جنت میں داخل کریگا وہ منظر دیکھ کر ابلیس بھی امید لگائیگا کہ اللہ آج مجھ پر بھی رحم کردے۔ پونے سے اجتماع میں تشریف فرما شیخ ابو زیدضمیر نے اس موقع پراپنے خطاب میں کہا کہ اللہ کا فرمان ہے کہ ہم نے جن اور انسانوں کو صرف میری ہی عبادت کی خاطر پیدا کیا ہے اس آیت سے ہمیں یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ انسان کے لئے اللہ کی عبادت ایک خاص مقصد ہے انسان کے لئے یہ زندگی کا سب سے اہم معاملہ ہے کہ وہ اللہ کہ احکامات پر کھرا اُترنے کی کوشش کریں اللہ کے ساتھ کسی کو بھی شریک نہ کرتے ہوئے صرف اُسی کی عبادت کریں اور دوسروں کو بھلائی کے راستہ پر بلائیں اور برائی سے روکیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اللہ نے خاص کر اُمت مسلمہ کے لئے اجتمائی سطح پر ایک اہم مقصد مقرر کیا ہے وہ یہ کہ اُمت ساری انسانیت کو بھلائی کی دعوت دیں اور برائی سے روکے۔اللہ نے ہر زمانے میں انسانوں کی ہدایت کے لئے رسولوں کو بھیج کر لوگوں کو سچھائی کا درس اور برائی سے روکنے کی ہدایت کی،اللہ نے نبوت کا سلسلہ ہمارے نبی محمد ﷺ پر ختم کرکے دین کو کامل کردیا اور دین کی حفاظت کے انتظامات کردیئے اور دین کی حفاطت خُد اپنے ذمہ لے لیا،انہوں نے کہا کہ دین اسلام کی اشاعت کی ذمہ داری اللہ نے اُمت مسلمہ کو سونپی ہے لہازہ مسلمانوں کو چاہئے کے دعوتی کام کو اہم فریضہ سمجھ کر ادا کریں یہ بات ہمیں ذہن میں رکھنی چاہئے کہ اللہ نے ہمیں خُد کے لئے نہیں بلکہ دوسروں کے لئے پیدا کیا ہے اللہ کا فرمان ہے کہ تم خیر اُمت ہو تم بھلائی کی طرف بلاتے ہو اور برائی سے روکتے ہو ہمارے نبی ﷺ کا اتباء کا حق بھی یہ کہ لوگوں کو اللہ کی طرف بلائیں محمد ﷺکا فرمان بھی ہے کہ میں اور میری اتباء کرنے والوں کی ذندگی لوگوں کو اللہ کی طرف بلانا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اللہ کی لعنت بعض لوگوں پر ہوتی ہے جو اللہ کی کتاب میں جو دلیلیں اور ہدایت ہیں جانکر چھوپائے رکھا ہو لوگوں تک نہیں پہنچایا ہو اور ایسے لوگوں پر اللہ کی رحمت بھی نازل نہیں ہوتی۔اس  اجتماع میں شیخ یاسیر جابری مدنی،شیخ ثنا اللہ مدنی و دیگر معزز علماء کرام نے اپنے اپنے مخصوص انداز مختلف اہم موضوعات پر خطاب کیا،جمعیت اہل حدیث کولار کے امیر جناب عبدالجلیل و دیگر شریک تھے جبکہ بنگلور،کولار چکبالاپور ٹمکور و دیگر اضلاع سے فرزندان توحید نے اس اجتماع میں شرکت فرماکر ایمان افروز بیانات سے فائدہ حاصل کیا جبکہ خواتین بھی اجتماع میں کثیر تعداد میں شریک تھیں انکہ لئے پردہ کا خاص اہتمام کیا گیا تھا۔


Share: